تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو اور گردو نواح سے درجنوں اُمیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو اور گردو نواح سے درجنوں اُمیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے ۔الیکشن کی گہما گہمی شروع ۔ تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی بھائی پھیرو اور اردگرد کی درجنوں یونین کونسلوں سے سینکڑوں اُمیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے ۔ان اُمیدواروں میں مسلم لیگ ن پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے اُمیدوار نمایاں ہیں ۔ جبکہ درجنوں آزاد اُمیدوار آ زاد اُمیدوار میدان میں آ گئے ہیں ۔ میونسپل کمیٹی بھائی پھیرو سے جماعت اسلامی کے ٹکٹ پر ڈاکٹر داؤد پرویز ، مقبول حسین کمبوہ ، ملک محمد اکرم بوٹا ،ملک محمد عباس ، سونا ، ملک ریاست علی ، فیصل چوہدری اور دیگر جماعت اسلامی کے حمایت یافتہ آ ٹھ آ زاد اُمیدواروں نے بھی کاغذات جمع کروائے ۔رانا فیملی کے کئی اُمیدوار چیرمین و وائس چیرمین بھی میدان میں آ گئے ہیں ۔ یونین کونسلوں میں بھائی پھیرو کی پانچ یونین کونسلوں میں بھی جماعت اسلامی نے کاغذات جمع کروائے ہیں ۔ سیاسی تبصرہ نگار کے مطابق سب سے زیادہ مسلم لیگ ن دوسرے نمبر پر تحریک انصاف اور تیسرے نمبر پر جماعت اسلامی نے اپنے اُمیدوار میدان میں اُتارے ہیں

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا:ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں فوجی عدالتوں کے قیام کا کڑوا گھونٹ پیا،پروفیسروقاص

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker