پاکستانتازہ ترین

وزیر اعظم نے نیپرا کوبجلی کی قیمتوں کمی کی ہدایت کردی

اسلام آباد(بیوروچیف)وزیر اعظم نواز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں دو روپے انیس پیسے فی یونٹ کمی کی ہدایت کردی،گزشتہ بلوں کی مد میں دو روپے چودہ پیسے فی یونٹ مزید کمی کی جائیگی،پولیس اور میڈیا پر حملے دہشتگردوں کا بزدلانہ وار ہیں،کراچی آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچایا جائیگا۔ وزیر اعظم نوازشریف کی زیر صدارت پیداواری صنعتوں سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس ہوا۔ جس میں ایوان صنعت و تجارت کے سربراہان اور برآمد کنندگان سمیت اہم وفاقی وزرا نے بھی شرکت کی۔ وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کافائدہ عوام تک پہنچانا چاہتے ہیں،نیپرا کو بجلی کی قیمت میں کمی کی ہدایت کردی ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ دو سال میں کراچی کے حالات میں نمایاں بہتری آئی ہے،کراچی آپریشن ایک عزم کے ساتھ شروع کیا،جسے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔انہوں نے پولیس اور میڈیا پر حملوں کو دہشتگردوں کا بزدلانہ وار قرار دیتے ہوئے کہا کہ نفرت اوردہشت گردی پھیلانے والی تنظیمیں ختم کرنے کی ضرورت ہے،دہشتگردوں کے ساتھ ناکام مذاکرات کے بعد آپریشن ہی دوسرا آپشن تھا۔

یہ بھی پڑھیں  گلوکارمسعود رانا کو آج یاد کیا جارہا ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker