تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ :تحریک انصاف سمیت کسی سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہورہا،ڈاکٹر عبدالقدیرکاپیرعابد سے ٹیلفونک رابطہ

اوکاڑہ (پریس ریلیز)تحریک انصاف سمیت کسی سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہورہا ،ڈاکٹر عبدالقدیر خان،افواہیں پھیلانے والے اللہ سے ڈریں اور میری صحت کیلئے دعا کریں،پیرعابد وقاسم علی سے ٹیلیفونک گفتگو تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز عظیم قومی ہیرو اور نامور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے ڈاکٹر اے کیو خان موومنٹ پاکستان کے چیئرمین عابد حسین بودلہ اور مرکزی سیکرٹری نشرواشاعت قاسم علی سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ابھی تک تحریک انصاف سمیت کسی بھی سیاسی جماعت کے ساتھ منسلک ہونے کا قطعاََ کوئی فیصلہ نہیں کیا افواہیں پھیلانے والے اللہ سے ڈریں اور میری صحت کیلئے دعا کریں انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دفاع الحمدللہ انتہائی مضبوط ہے جس کی طرف کوئی بھی میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرأت نہیں کرسکتا بھارت اس سے پہلے بھی ایسی گیدڑ بھبکیاں دیتا رہاہے مگر وہ کبھی بھی پاکستان پر حملہ کی حماقت نہیں کرے گا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پیر عابد حسین بودلہ اور قاسم علی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر صاحب کی ملک و ملت کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں ان کی محب اوطنی اور شبانہ روز محنت کے باعث پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے مگریوم دفاع کے موقع پر ہی پاکستان کے دفاع کوناقابل تسخیر بنانے والے اس ہیرو کو فراموش کرنا احسان فراموشی ہے اس سے قبل حکومت نے 28مئی کو یوم تکبیر پر بھی ڈاکٹر صاحب کو کسی تقریب میں نہیں بلایا اس کیساتھ انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ وہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان صاحب کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں۔

یہ بھی پڑھیں  انٹرن شپ کرنے والے طلباء کے مسائل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker