پاکستانتازہ ترین

ملتان، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان کردیا

لاہور(پاک نیوز)ملتان، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج کا اعلانات کردیا گیا، ملتان اور گوجرانوالہ میں لڑکوں نے میدان مار لیا، جبکہ فیصل آباد میں نتیجہ لڑکیوں کے نام رہا،اس بار بھی غریب کسان اور مزدور کی بیٹیوں نے پہلی اور تیسری پوزیشن لے کر والدین کے سر فخر سے بلند کردیئے۔ فیصل آباد میں انٹرمیڈیٹ کےنتائج ذہین اورمحنتی طالبات نے اپنے نام کرلئے، غریب کسان کی بیٹی فاطمہ اسامہ نےاول پوزلیشن لے کروالدین کا سر فخر سے بلند کردیا،اقراء اکبر بھی آرٹس گروپ میں پہلی پوزیشن سے کامیاب رہیں۔ ربیعہ مظر نے دوسری جبکہ حافظ شفیق یوسف نےتیسر پوزیشن حاصل کی۔ پوزیشنزہولڈرز طلباء میں وزیر خوراک نےانعامات بھی تقسیم کئے۔ملتان میں امتحانی نتائج کا سہرا لڑکوں کے نام رہا، جہاں ایک ہزار46 نمبر کے ساتھ محمد مہیمن نے پہلی ، اسامہ علی اور احمد جمیل دوسری پوزیشن کےلئے کامیاب ہوئے۔ محمدحمزہ نے 1038 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی، 32 ہزار599 امیدوار کامیاب ہوئے جکہ تناسب پچپن فیصد رہا۔گوجرانوالہ میں پہلی پوزیشن طالبہ کومل عارف جبکہ دوسری اور تیسری پوزیشن شرجیل اور لاریب خالد کے نام رہی،امتحانات میں طلباء کی کامیابی کا تناسب تریپن اعشاریہ بارہ فیصد رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  تین دن میں دوسری بار ایل پی جی قیمت میں اضافہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker