تازہ ترینکھیل

آئی سی سی کے چیئرمین ظہیر عباس کل بھارت جائیں گے

لاہور(نمائندہ سپورٹس)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کےچیئرمین ظہیر عباس کل بھارت جائیں گے، روانگی سے قبل ظہیر عباس نے چیئرمین پی سی بی شہریار خان سے ملاقات کی ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی نامزدگی پر آئی سی سی کے صدر بننے والے ظہیر عباس نے پہلی مرتبہ پی سی بی ہیڈ کوارٹر قذافی ا سٹیڈیم کا دورہ کیا ، اس موقع پر اُنہوں نے شہریار خان سے مختصر ملاقات کی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں کئی امور زیر بحث آئے۔ ظہیر عباس ہفتے کو بھارت روانہ ہو رہے ہیں، وہ آئی سی سی کے صدر کی حیثیت سے بھارت جا رہے ہیں، دورے کے موقع پراُن کی طرف سے پاک بھارت سیریز پر زور دینے کا امکان نہیں ہے۔ ظہیر عباس اس سے قبل میڈیا کو کہہ چکے ہیں کہ باہمی سیریز دو نوں بورڈز کا معاملہ ہے، آئی سی سی اس حوالے سے کچھ نہیں کرسکتی

یہ بھی پڑھیں  سوات:مختلف علاقوں میں ڈرگ انسپکٹر کے چھاپے، جعلی ادویا ت برآمد ،مقدمہ درج

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker