بین الاقوامیتازہ ترین

مکہ:کرین حادثہ میں زخمی ہونے والے پاکستانیوں کے نام جاری

COot0XfUkAA-829مکہ (پاک نیوز)مکہ مکرمہ میں کرین حادثے میں شہید ہونے والے عازمین حج کی تعداد ایک سو سات ہوگئی، ڈی جی حج ابو عاکف نے زخمی ہونے والے پاکستانی عازمین کے نام جاری کردیے۔ وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف کا کہنا ہے کہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا کہ شہیدوں میں پاکستانیوں کی تعداد کتنی ہے،پچاس پاکستانی عازمین حج مخلتف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ مکہ مکرمہ میں کرین گرنے کا حادثہ میں زخمیوں کی معلومات حاصل کرنے کے لئے پاکستانی سفیرمنظور الحق جدہ سے مکہ مکرمہ کیلئے روانہ ہوگئے۔ مکہ مکرمہ سے ڈی جی حج ابو عاکف کے مطابق حادثے میں زخمی ہونیوالے پاکستانی عازمین شاہ فیصل، نور ہسپتال اور الظہر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ زخمیوں میں رخسانہ ارشد زوجہ محمدارشد، زاہد شاہ ولد کچکول،قادرگل ولد نورگل، سکینہ جان زوجہ خیرزمان، امبروبی بی زوجہ امام صفدر،تاج راہا ولد عبدالرشید،نوید زہرا زوجہ ممتازمرزا، شامل ہیں۔ اس کے علاوہ عبدالحق ولد عبدالرحمن، ثنا اللہ ولد نورمحمد، غلام زہرا زوجہ علی افسر،عابد حسین ولد محمد خان،امان اللہ ولد محمد رضا، ساجدہ بی بی زوجہ انوراللہ، ہادیگل ولد گل محمد بھی زیر علاج ہیں۔ آسیہ بی بی، عبدالوہاب ولد عبدالرحمان،ایمان صفدر زوجہ سنگین خان،عمارہ بی بی، نویدہ زہرہ، سیف اللہ، ضیا اللہ، غلام محمد، اللہ بخش، اور عطف حسین ولد محمد رضا بھی افسوس ناک واقعے میں زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  ایان علی کا نام ای سی ایل سے خارج کردیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker