تازہ ترینعلاقائی

شہبازشریف کی بطوروزیراعلیٰ نامزدگی خوش آئند ہے۔صائمہ شہزادی

pmlnلاہور( پریس ریلیز ) پاکستان مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین پنجاب کی رہنما صائمہ شہزادی خان نے کہا ہے کہ میاں شہبازشریف کی بطوروزیراعلیٰ پنجاب نامزدگی خوش آئند ہے،انہوں نے ماضی میں بھی دونوں باراس منصب کیلئے اپناانتخاب اپنے تعمیراتی اقدامات کی بنیاد پر درست ثابت کیا،نامزدوزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف تیسری باربھی مسلم لیگ (ن) قیادت کے اعتماد اوراہلیان پنجاب کی توقعات پرپورااتریں گے۔میاں شہبازشریف اپنی خدادادانتظامی صلاحیتوں کی بدولت پنجاب اوراہلیان پنجاب کی ناگزیرضرورت ہیں۔ وزارت عظمیٰ کے منصب کیلئے میاں نوازشریف اور پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے میاں شہبازشریف سے بہترین شخصیت اورکوئی نہیں ہوسکتی۔ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صائمہ شہزادی خان نے مزید کہا کہ میاں شہبازشریف کے وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونے سے صوبہ تعمیروترقی کی شاہراہ پرگامزن ہوجاتا ہے۔ان کے ہوتے ہوئے کوئی طاقتورکسی کمزورکاحق سلب کرنے کی جسارت نہیں کرسکتا ۔انہوں نے کہا کہ نامزدوزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے اپنے دونوں ادوارمیں بوٹی مافیا،قبضہ مافیا،شوگرمافیا ،ملاوٹ مافیااوربدعنوان مافیا کاناطقہ بند کیا ۔پنجاب کے ہرشعبہ میں میرٹ کی بالادستی کاکریڈٹ میاں شہبازشریف کوجاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کے مقتدرملکوں کے ارباب اقتدارکی طرف سے مختلف اوقات میں میاں نوازشریف اورمیاں شہبازشریف کے تعمیراتی منصوبوں اورقومی خدمات کوسراہا گیا ۔چین کے نومنتخب وزیراعظم لی کی چیانگ نے بھی اپنے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران نامزدوزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کی انتظامی صلاحیتوں کوزبردست اندازمیں خراج تحسین پیش کیا ،دوست ملک چین کے منتخب وزیراعظم لی کی چیانگ کے میاں شہبازشریف کیلئے حالیہ جذبات اٹھارہ کروڑپاکستانیوں کیلئے قابل فخر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  پیپلز پارٹی کے ناراض جیالوں کی پارٹی میں واپسی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker