تازہ ترینعلاقائی

جھنگ:نواحی علاقہ موضع رتہ کلاں کو جانے والا لنک رو ڈ کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگا

جھنگ(تحصیل رپورٹر)منڈی شاہ جیونہ کے نواحی علاقہ موضع رتہ کلاں کو جانے والا لنک رو ڈعرصہ دراز سے کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگاروڈ میں جگہ جگہ گڑھے پڑ جانے کی وجہ سے حادثات معمول بن گئے علاقہ مکینوں نے روڈ کی تعمیرات کا مطالبہ کیا ہے۔تفصیل کے مطابق منڈی شاہ جیونہ کے نواحی علاقہ موضع رتہ کلاں کو جانے والالنک روڈ عرصہ دراز سے کھنڈرات کی شکل اختیار کر چکا ہے روڈ میں جگہ جگہ پرگڑھے پڑ گئے ہیں اس روڈ سے ہرروز کی بنیاد پر سینکڑوں کی تعداد میں ٹریفک گزرتی ہے جبکہ عرصہ دراز سے روڈ کی اس حالت کی وجہ سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا ہے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ روڈ نہ ہونے کی وجہ سے حادثات روز کا معمول بن چکے ہیں علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ روڈ کو تعمیر کروایا جائے تاکہ لوگ حادثات سے محفوظ رہ سکیں ۔

یہ بھی پڑھیں  دانش کینیریا پر ہر طرز کی کرکٹ کھیلنے پر پابندی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker