تازہ ترینعلاقائی

جھنگ:پی ٹی آئی کی سیاست دھنس دھرنے اور الزامات پر مبنی ہے،ماریہ مظہر

جھنگ(تحصیل رپورٹر)پی ٹی آئی کی سیاست دھنس دھرنے اور الزامات پر مبنی ہے کپتان کا اقتدار کا خواب کبھی پورا نہ ہو گا پی ٹی آئی زمنی انتخابات میں مسلم لیگ ،ن ،سے بری طرح شکست سے دوچار ہو گی ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ یوتھ ونگ تحصیل جھنگ کی صدر ماریہ مظہر نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ،ن،پر دھاندلی کا الزام لگانے والوں کا ضمنی الیکشن میں پتہ چل جائے گا لاہور کی عوام ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کا بری طرح پتہ کاٹ دے گی نیا پاکستان اور نوجوان قیادت کا نعرہ لگانے والوں کو یہی نوجوان قیادت مسترد کر دے گی پی ٹی آئی نے فصلیں بٹیروں کو اپنی جماعت میں شامل کر کے نوجوانوں کے ساتھ دھوکا کیا ہے اب پاکستان کے نوجوان کبھی بھی پی ٹی آئی کے جھوٹے نعروں پر اعتماد نہیں کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ،ن،ہی ملک پاکستان کو بحرانوں سے نجات دلا سکتی ہے

یہ بھی پڑھیں  راولپنڈی پولیس نے ڈکیتی کی گھات لگائے بیٹھے 04 ملزمان کو گرفتار کرلیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker