تازہ ترینعلاقائی

دیپالپور: حجرہ شا مقیم کے سینئر صحافی مرزاارشد فریدی انتقال کرگئے

دیپالپور( نامہ نگار ) حجرہ شا مقیم کے سینئر صحافی مرزاارشد فریدی انتقال کرگئے،علی الصبح پڑنے والا دل کا دورہ جان لیو ا ثابت ہوا ،علاقے بھر کی سیاسی،سماجی و صحافتی شخصیات کی طرف سے اظہار تعزیت تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز حجرہ شاہ مقیم میں عرصہ درازسے شعبہ صحافت سے وابستہ سینئر صحافی مرزا ارشد فریدی اچانک حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کر گئے ان کو صبح صبح دل کا دورہ پڑا جس پر انہیں فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال دیپالپور میں لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے پچاس سالہ ہردلعزیز صحافی مرزا ارشد فریدی کی وفات کی خبر علاقے میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ان کی اس اندوہناک وفات پر بائے صحافت منیر چوہدری اور اتحاد پریس کلب دیپالپورسمیت علاقے بھر کی علمی ،ادبی ،سماجی ،سیاسی و صحافتی برادی نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:جشن ولادت نبی پاکﷺکی آمد کی خوشی میں موٹرسائیکلوں پرجلوس نکالا گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker