پاکستانتازہ ترین

نئی جماعت مسلم لیگ پاکستان بن گئی

لاہور(نمائندہ خصوصی)سابق گورنر پنجاب ذوالفقار کھوسہ کی رہائش گاہ پر لیگی دھڑوں کے اتحاد کا فیصلہ کرلیا گیا۔ چوہدری شجاعت کہتے ہیں کہ حکومت کے ناجائز کارناموں کا مقابلہ کرنے کے لیے لیگی دھڑوں کا اتحاد ضروری ہے۔لاہور میں ذوالفقار کھوسہ کی رہائش گاہ پر لیگی دھڑوں کا اجلاس ہوا جس میں مسلم لیگ ق سے چوہدری شجاعت، ہم خیال سے حامد ناصر چٹھہ، مسلم کانفرنس سے سردار عتیق، آل پاکستان مسلم لیگ سے راشد قریشی، ڈاکٹر امجد علی اور مسلم لیگ نون کے ناراض رہنما غوث علی شاہ نے شرکت کی۔اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت نے کہا کہ ایک مسلم لیگ کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔ مسلم لیگ نون کے ناراض رہنما غوث علی شاہ نے کہا کہ تمام لیگی دھڑوں کا ایک مسلم لیگ میں اکٹھے ہونے کا فیصلہ ہوچکا ہے۔ ذوالفقار کھوسہ نے کہا کہ عید کے بعد کراچی میں بڑے اجتماع میں پاکستان مسلم لیگ کا باقاعدہ اعلان کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  پشاور میں چیک پوسٹ کے قریب دھماکا، جانی نقصان نہیں ہوا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker