بین الاقوامیتازہ ترین

خانہ کعبہ کرین حادثے میں 6 پاکستانی شہیدہوئے،قونصل خانےکی تصدیق

ریاض.(ڈیسک نیوز) حرم شریف کرین حادثے میں 6پاکستانی شہری جاںبحق ہوئے ۔ پاکستانی قونصل خانے نے تصدیق کرتے ہوئےکہاہے کہ حادثے کے بعد10 لا پتہ ہیں ۔26 پاکستانی سعودی عرب کے اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ عرب ٹی وی کا دعویٰ ہے کہ حادثے میں 15 پاکستانی شہیدہوچکےہیں۔تاہم پاکستانی سفیر منظور الحق نے کہا ہے کہ 3اسپتالوں میں 36 پاکستانی زخمی موجودہیں ۔ پاکستانی قونصل خانے نے6 پاکستانیوں کی شہادت کی تصدیق کی جن میں مہمندایجنسی کےنیازمحمدنیاز ،لاہورکےعلی رضااقبال، مردان کی عنبربہادر شاہ ،گل عبدالمنان اور ام نیاز اور دیرکےاحمدفیض محمد شامل ہیں ۔عرب ٹی وی کے مطابق پاکستانیوں کے علاوہ ،25 بنگلا دیشی،25 ایرانی ،10بھارتی 23 مصری،6 ملائیشین جبکہ افغانستان اور الجزائر کا ایک ایک شہری شامل ہے

یہ بھی پڑھیں  ناہید خان کی پیپلزپارٹی اپنے نام کرنے کی درخواست

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker