تازہ ترینعلاقائی

فیصل شامی ٹاؤن شپ عوامی تحفظ و مصالحتی کمیٹی کے بلامقابلہ چئیر مین منتخب ہو گئے

shamiلاہور ( پ ر ) معروف سماجی کارکن فیصل مجیب شامی عوامی تحفظ کمیٹی و مصالحتی کمیٹی بیٹ نمبر ون سیکٹر اے ون ٹاؤن شپ کے بلا مقابلہ چئیر مین منتخب ہو گئے ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ قائداعظم اسٹیٹ عوامی تحفظ و مصالحتی کمیٹی سیکٹر اے ون کا مشترکہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں تھانہ قائد اعظم اسٹیٹ کے ایڈ من آفیسر عبد الحئی ، فیصل مجیب شامی،خالد محمود، ملک بلال ، جنید،مرزا اصفر ، عبدالوحید، امتیاز جاوید، معدت امتیاز، ندیم بشیر، مون،ملک سجاد،میاں شبیر ،میاں ،منظور ،حاجی اصغر چئیر مین مصالحتی کمیٹی سیکٹر ٹو ٹاؤن شپ ،سلیمان سمیت دیگر نے شرکت کی اجلاس میں اتفاق رائے سے فیصل مجیب شامی کو عوامی تحفظ کمیٹی و مصالحتی کمیٹی بیٹ ون سیکٹر اے ون ٹاؤن شپ کا چئیر مین منتخب کر لیا گیا ، فیصل شامی نے چئیر مین منتخب ہونے کے بعد کمیٹی اراکین کو یقین دلایا کہ وہ عوامی مسائل کے حل کے لئے بھر پور کوششیں کرینگے ۔ فیصل شامی کا مزید کہنا تھا کہ انکے دروازے عوام کے لئے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان اپنےدفاع میں کسی بھی جارحیت کا یقینی طورپرجواب دے گا: آرمی چیف

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker