تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو ڈاکو گن پوائنٹ پرکارسوار تاجروں سے لاکھوں روپے نقدی اور قیمتی کاغذات چھین کر فرار

بھائی پھیرو(نامہ نگار) بھائی پھیرو ۔دو مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر کار سوار تاجروں سے لاکھوں روپے نقدی اور قیمتی کاغذات چھین کر فرار ۔ 15پر کال کرنے پر ڈی ایس پی پتوکی اور ایس ایچ او سٹی فوراً موقع پر پہنچ گئے ۔تفصیلات کے مطابق علاقے کا معروف موٹر سائیکل ڈیلر حاجی بشیر احمد اپنے دو ساتھیوں حافظ طارق اور شبیر احمد کے ہمراہ کار نمبر LE8999پر لاہور کی طرف جا رہے تھے کہ جب وہ بائی پاس پرریسکیو 1122کے دفتر کے قریب پہنچے تو پیچھے سے دو مسلح نا معلوم ڈاکو بغیر نمبری ہنڈا ون ٹو فائیو پر پیچھا کرتے ہوئے آ ئے اور آتے ہی ہوائی فائرنگ کر کے دہشت پھیلا دی اور کار سوار وں کورکنے پر مجبور کر دیا ۔موٹر سائیکل ڈیلر کی کنپٹی پر اسلحہ تان کر کار سے نو لاکھ پچاس ہزار روپے نقدی ،قیمتی کپڑے اور 450نئی موٹر سائیکلوں کے کاغذات چھین کر فرار ہو گئے ۔لٹنے والوں نے ون فائیو پر کال کی جس پر ڈی ایس پی پتوکی علی اختر ، ایس ایچ اور تھانہ سٹی بھائی پھیرو حاجی عبد العزیز نفری لے کر فوراً موقع پر پہنچ گئے اور قانونی کاروائی شروع کر دی ،

یہ بھی پڑھیں  سپریم کورٹ، نجی چینلز پر فحاشی روکنے کے اقدامات کی رپورٹ طلب

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker