تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو میں بلدیاتی الیکشن میں دل چسپ مقابلے

بھائی پھیرو(نامہ نگار) بھائی پھیرو میں بلدیاتی الیکشن میں دل چسپ مقابلے۔یونین کونسل لمبے جاگیر میں سپیکر پنجاب اسمبلی کے بیٹے کے مقابل رانا فیملی کے دو چچے اور ایک بھتیجا مد مقابل آ گئے ۔یونین کونسل بگھیانہ کلاں میں ضلع بھر میں پہلی خاتون نے وائس چیر مین کے لئے کاغذات جمع کرا دئیے ۔ تفصیلات کے مطابق یونین کونسل لمبے جاگیر میں سپیکر پنجاب اسمبلی کے بیٹے محمود اقبال نے بطور اُمیدوار چیرمین اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں جبکہ انکے مقابلے میں رانا فیملی کے ہی انکے کزن سابق چیرمین ضلع کونسل رانا امتیاز احمد خاں ،دوسرے کزن رانا رب نواز خاں اور ایک بھتیجے رانا نعیم ریاض نے بھی کاغذ جمع کروائے ہیں ۔اسی حلقہ سے سردار شیر بہادر ڈوگر اور انکے کوورنگ اُمیدوار جماعت اسلامی کے زین العابدین نے بھی اپنے کاغذ جمع کروائے ہیں ۔سابقہ کئی دیہائیوں سے لمبے جاگیر کی رانا فیملی کے لوگ ہی ضلع کونسل قصور کے چیرمین بنتے رہے ہیں جن میں موجودہ سپیکر رانا محمد اقبال خاں ، رانا محمد اسحاق خاں ، رانا محمد حیات خاں اور رانا امتیاز احمد خاں مختلف وقتوں میں ضلع کونسل قصور کے چیرمین منتخب ہو چکے ہیں اس لئے سیاسی حلقے اس یونین کونسل کے انتخاب کو بڑی اہمیت دے رہے ہیں ۔اسی طرح یونین کونسل بگھیانہ کلاں میں ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ اور علاقے کی معروف سماجی راہنماء سفینہ عبداللہ نے بھی بطور وائس چیرمین کاغذات نامزدگی جمع کرواکر ضلع بھر میں کسی خاتون کے الیکشن میں حصہ لینے کی پہلی مثال قائم کر دی ہے۔انکے ساتھ بگھیانہ کلاں کے معروف سماجی راہنماء رانا شمشاد علی خاں نے بطور چیرمین کاغذات جمع کروائے ہیں ۔ رانا شمشاد اپنی یونین کونسل میں عوامی مسائل حل کرنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتے اس لئے سیاسی حلقے انکی کامیابی کو یقینی قرار دے رہے ہیں

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:مسجد کاخطیب آذان دیتے ہوئے لاؤڈ سپیکر سے کرنٹ لگنے سے ہلاک ہو گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker