تازہ ترینعلاقائی

دیپالپور:نوکری کا جھانسہ ،محکمہ صحت کے ملازم نے محنت کش سے لاکھوں ہتھیا لئے

دیپالپور( سٹی رپورٹر)نوکری کا جھانسہ ،محکمہ صحت کے ملازم نے محنت کش سے لاکھوں ہتھیا لئے، محکمہ صحت کے افسران کاروائی سے گریزاں اہل علاقہ کا فراڈیے کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق آرایچ سے گوگیرہ میں تعینات انچارج سینٹری پٹرول ثقلین اکرم نے ڈی سی او قیصر سلیم اور ای ڈی او (صحت)ڈاکٹر محمدجا وید گورائیہ سے انتہائی اہم اور قریبی مراسم کا بہانہ بنا تے ہوئے دیگرمحکموں میں بھی اس تعلقات کی بناء پر کئی افراد کو سرکاری نوکریوں پر لگوانے کا کہہ کر غریب محنت کش طاہرعلی سے بطور ٹیوب ویل آپریٹر محکمہ صحت میں بھرتی کرانے کا جھانسہ دے کر ایک لاکھ چھ ہزار کی رقم افسران کو بطور نذرانہ دینے کا کہتے ہوئے ہتھیا لی تین بعد ماہ کا عرصہ گذر جانے کے بعد اب مذکورہ سرکاری ملازم نے نہ تو سرکاری نوکری دلائی اور نہ ہی محنت کش سے ہتھیائی گئی رقم لوٹا رہا ہے اصلیت سامنے آنے پر طاہر علی نے مذکورہ شخص کے خلاف ڈریکٹر انٹی کرپشن ،کمشنر ساہیوال ،ڈی سی او اور ای ڈی او صحت سے کاروائی کرنے اور ہتھیائی گئی رقم واپس کرانے کا مطالبہ کیا ہے وا ضح رہے کہ دیگر کئی افراد بھی اس نوکری کے جھانسے میں آکر مذکورہ شخص کے ہاتھوں اپنی جمع پونجی لٹا چکے ہیں جنہوں نے اعلیٰ افسران کو کاروائی کے لئے در خواستیں بھجوائی ہوئی ہیں مگر با اثر فراڈیے کا کوئی آفیسر تبادلہ تک نہیں کر سکا کیونکہ مذکورہ ملازم کے محکمہ صحت کے اعلیٰ افسران سے گہرے مراسم بتائے جاتے ہیں اہل علاقہ نے اس حوالے سے سخت احتجاج کرتے ہوئے محکمہ کی بدنامی کا سبب بننے والے سینٹری پٹرول آر ایچ سی گوگیرہ ثقلین اکرم کو نو کری سے فوری بر خاست کرنے اور سخت قانونی کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ: تین ملزمان سےآڈھا کلو سے زائد چرس ‘ناجائزاسلحہ برآمد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker