پاکستانتازہ ترین

شجاع خانزادہ کے قتل میں ملوث افراد گرفتار ہو چکے، رانا ثناء اللہ

اوکاڑہ(پاک نیوز) وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ سابق وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ کے قتل میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ حکومت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھرپور حصہ لے رہی ہے اور جو عناصر بھی اس میں ملوث ہیں ان کا خاتمہ کئے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ کے قتل میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے تاہم تفتیش کے باعث ان کے نام ظاہر نہیں کر سکتے۔تحریک انصاف کے رہنماؤں اور شیخ رشید کو طالبان کی دھمکیوں کے حوالے سے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کو بھی دھمکیاں مل رہی ہیں انہیں سیکیورٹی دینے کے لئے تیار ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اٹک میں شجاع خانزادہ اپنے ڈیرے پر لوگوں کے مسائل سن رہے تھے کہ خود کش حملہ آور نے ان کے قریب آ کر خود کو اڑا دیا جس کے نتیجے میں شجاع خانزادہ سمیت 19 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں  پہلا ون ڈے:پاکستان کا ویسٹ انڈیز کو جیت کے لئے 225کا ہدف

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker