تازہ ترینعلاقائی

دیپالپور:اراضی ریکارڈ سنٹر میں پارکنگ کے نام پر سرعام جگا ٹیکس کی وصولی جاری

دیپالپور(سٹی رپورٹر)اراضی ریکارڈ سنٹر میں پارکنگ کے نام پر سرعام جگا ٹیکس کی وصولی جاری،حکومت کی طرف سے کوئی پارکنگ فیس نہیں ،بااثر شخصیت کے ملوث ہونیکا انکشاف تفصیلات کے مطابق اراضی ریکارڈ سنٹر دیپالپور میں عوام کے رش اور دوردراز سے آئے لوگوں کو دیکھ کر وہاں پر پارکنگ فیس کے نام پر بھتہ مافیا سرگرم ہوگیا ہے جس نے وہاں پر کسی سواری پر آنیوالے افراد سے پارکنگ فیس کے نام پر بیس روپے وصول کرنا شروع کررکھے ہیں جبکہ حکومت کی طرف سے ایسی کسی پارکنگ فیس کا تصور نہیں ہے کیوں کہ ہمارے نمائندے نے جب اراضی ریکارڈ سنٹر دیپالپور کے انچارج سے اس بابت پوچھا تو انہوں نے صاف کہا کہ ہمارا اس پارکنگ فیس سے کوئی تعلق نہیں ہے جبکہ پارکنگ فیس وصول کرنیوالوں کا کہنا تھا کہ ہم تو دیہاڑی دار ہیں جبکہ ایک بااثر شخصیت کا ذاتی ملازم شام کو ہم سے یہ سارے پیسے لے جاتا ہے دلچسپی والی بات یہ ہے کہ ان لوگوں نے اس پارکنگ فیس کیلئے ایک رسید بک بھی بنا رکھی ہے اور ہر سواری والے کو بیس روپے وصول کرکے رسید بھی جاری کی جاتی ہے عوام نے اس پر احتجاج کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور،ڈی سی او اوکاڑہ و دیگر اعلیٰ حکام سے تحقیقات اور اس ناجائز جگا ٹیکس کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے

یہ بھی پڑھیں  امریکا پرانحصارکےدن گئے : وزیراعظم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker