پاکستانتازہ ترین

آئندہ 24 گھنٹوں میں لاہور سمیت بالائی پنجاب میں مزید بارش کی پیش گوئی

اسلام آباد(بیوروچیف)محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی سمیت کشمیر، گلگت بلتستان، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، گوجرانوالہ اور لاہور ڈویژن میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔کشمیر، گوجرانوالہ، راولپنڈی ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش مظفر آباد میں پینتیس ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ رسالپورستائیس، ایبٹ آباد چوبیس، گڑھی دوپٹہ بائیس، راولا کوٹ، مری بیس، اسلام آباد سولہ اور راولپنڈی میں گیارہ ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button