تازہ ترینعلاقائی

جمبر:میں صاف ستھری سیاست پر یقین رکھتا ہوں، رانا لیاقت امیدوار کونسلر

جمبر(نامہ نگار) یونین کونسل جمبرخورد سے مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار حاجی رانا لیاقت علی خان نے کہا کہ وہ صاف ستھری سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ سچ کا ساتھ دیا ہے۔ ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں کونسلر منتخب ہوکر اپنے علاقے کی ترقی کے لیے دن رات ایک کردوں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں جھوٹے وعدوں کا قائل نہیں میرا کردارسب کے سامنے ہے۔ میرے لیڈر رانا حیات اور رانا اقبال کی ذاتی کاوشوں سے سے اس وقت علاقے میں ترقیاتی کام زور و شور سے جاری ہیں۔ مجھے آپ پر پورااعتماد ہے کہ آپ کے ووٹوں کی بدولت ہمارے مخالفین کی ضمانتیں ضبط ہونگی۔انشااللہ ہمارا پینل جیت کر جمبر کی خدمت کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں  وزیراعظم نوازشریف کے بھائی عباس شریف کے گھر چوری کی واردات

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker