تازہ ترینکھیل

نوواک جوکووچ نے یو ایس اوپن چیمپئن شپ اپنے نام کرلی

نیویارک(نمائندہ سپورٹس)عالمی نمبرایک نوواک جوکووچ نے یو ایس اوپن چیمپئن شپ جیت لی، فائنل میں جوکووچ نے سترہ گرینڈ سلم ٹائٹل ہولڈر سوئزرلینڈ کے روجر فیڈرر کو شکست دیدی۔ جوکووچ نے دوہزار پندرہ سیزن میں تیسرا اور کیریئر کا دسواں گرینڈ سلم ٹائٹل حاصل کیا۔ نیویارک میں جاری دوہزارپندرہ کا آخری ٹینس گرینڈ سلم عالمی نمبرایک سربیا کے نوواک جوکووچ نے جیت لیا۔ سربین اسٹار نے سیزن کے چارمیں سے تین گرینڈ سلم اپنے نام کئے کرکے کیریئر کا دسواں گرینڈ سلم جیت لیا۔ نوواک نے یہ ٹائٹل اپنے نام کرکے عظیم راڈ لیور،رے ایمرسن، پیٹ سمپراس، اور بیورن بورگ کی صف میں شامل ہوگئے ہیں۔ فائنل میں نوواک جوکووچ نے روایتی حریف اور سترہ گرینڈ سلم ٹائٹل ہولڈر سوئزرلینڈ کے روجر فیڈرر کو شکست دی۔ جوکووچ نے چھ بار فیڈرر کی سروس بریک کی اورتئیس میں انیس بریک پوائنٹ بچائے۔ فیڈرر نے پہلا سیٹ چھ چار سے ڈراپ کرنے کے بعد دوسراسیٹ پانچ سات سے جیت لیا،لیکن جوکووچ نے اگلے دوسیٹ میں چھ چار اور چھ چار کے اسکور سے کامیابی حاصل کی اور یوایس اوپن چیمپئن بن گئے۔نوواک جوکووچ نے اس سال اٹھائیس گرینڈ سلم میچز میں ستائیس فتوحات حاصل کیں۔فرنچ اوپن فائنل میں جوکووچ کو سوئس پلیئر ویورنکا نے ہرایا تھا۔جس کی وجہ سے وہ کلینڈر سلم مکمل نہ کرسکے۔

یہ بھی پڑھیں  کوئٹہ:کوئٹہ دھماکوں سے گونج اٹھا،6 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker