پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم نوازشریف نے پاک چین دوستی ٹنل کا افتتاح کر دیا

عطاء آباد(سپیشل رپورٹر) وزیراعظم نوازشریف نے گلگت میں عطاء آباد کے مقام پر پاک چین دوستی ٹنل کا افتتاح کر دیا۔ چین نے عطاآبادجھیل پر 7کلومیٹرطویل 5سرنگیں بنائی ہیں، 24 کلو میٹر طویل یہ سرنگیں قراقرم ہائی وے کا حصہ ہیں۔ وزیراعظم ہیلی کاپٹرکے ذریعے گلگلت پہنچے تو وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمان نے ان کا استقبال کیا۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے حکام نے وزیراعظم کو منصوبے سے متعلق بریفنگ دی۔جنوری 2010 میں دریائے ہنزہ میں پہاڑی تودہ گرنے سے عطاآبادکے مقام پر 200 کلو میٹر گہری اور 25 کلو میٹر طویل جھیل بن گئی تھی۔ جس کے باعث شاہراہ قراقرم کا 24 کلو میٹر طویل حصہ پانی میں دوب گیا تھا۔ سڑک کی بحالی کامنصوبہ چین کےتعاون سےمکمل کیاگیا

یہ بھی پڑھیں  چوہدری نثارعلی خان کے کاغذات نامزدگی کی منظوری،مٹھائیاں تقسیم ،کارکنوں کے بھنگڑے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker