تازہ ترینعلاقائی

جمبر:الحافظ موبائل شاپ میں پانچویں بار چوری کی واردات، مقامی پولیس خاموش

جمبر(نامہ نگار) ملتان روڑ جمبر پر واقع الحافظ موبائل شاپ پر پانچویں بار چوری کی واردات ، تفصیلات کے مطابق حافظ موبائل کے مالک سجاد مغل کی دکان پر رات گئے پانچویں بار چور تالے توڑ کر نقدی اور موبائل لیکر فرار ہوگئے۔ انتظامیہ کی بے حسی کے پانچ واردات ہونے کے باوجود ابھی تک کسی مجرم کو نہ پکڑ سکی۔ سجاد مغل کے مطابق نقدی 67 ہزار کے قریب تھی جوچور لے گئے یہ رقم  کمیٹی کی تھی۔ اس کے علاوہ ڈبہ پیک موبائل جن کی مالیت پنتالیس ہزار کے قریب اورپرانے موبائل کی مالیت دس ہزار کے قریب تھی۔بقول مالک شاپ سجاد مغل کے کہ انہوں نے اس بار بھی مقامی چوکی میں درخواست دے دی ہے مگر امید بر نہیں آتی۔

یہ بھی پڑھیں  آئی جی آفتاب چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کی اصل کہانی بیٹے کی زبانی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker