پاکستانتازہ ترین

دہشتگردوں کی مالی معاونین کیخلاف بھی کریک ڈاون کیاجائے،چوہدری نثار

اسلام آباد(بیوروچیف)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی نے دہشت گردوں کی بیرون و اندرون ملک سے فنڈنگ روکنے کے اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے مالی معاونین کیخلاف کریک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔ اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی کی زیر صدارت اعلی سطح اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزارت خزانہ، وزارت داخلہ ، وزرات قانون کے نمائندے،ایف آئی اے اور نیکٹا حکام نے شرکت کی۔ دہشت گردوں کی مالی معاونت کی روک تھام کے لئے اقدامات پر غورکیا جارہا ہے،ایف آئی اے نے مشکوک اکاونٹس کی تفصیلات اجلاس میں پیش کیں۔ چوہدری نثار نے کہا کہ دہشت گردوں کی فنڈنگ روکنے کے فوری اقدامات اور مالی معاونت کرنے والوں کیخلاف بھی کریک ڈاون کیا جائے،تمام ادارے دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کےلئےکام کریں۔ایف آئی اے حکام نے مالی معاونت روکنے کےلئے اقدامات پربریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کےلئے اسٹیٹ بینک کے مزید تعاون کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں  جمبر: واپڈا کی طرف سے غیر اعلانیہ بجلی بند۔عوام کو پریشانی کا سامنا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker