پاکستانتازہ ترین

نواز شریف سے امریکی سفیر رچرڈ اولسن کی ملاقات

nawaz and amrcia safeerرائے ونڈ (نامہ نگار)  جاتی امرا رائے ونڈ میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے ملاقات کی۔ ملاقات میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن اور نواز شریف کے درمیان پاک امریکا تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انتخابات میں کامیابی کے بعد امریکی سفیر کی نوازشریف سے یہ دوسری ملاقات ہے۔
اس موقع پر محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ ڈرون حملوں کے بارے میں تحفظات ہیں۔ امریکا سمیت تمام ممالک سے مضبوط تجارتی تعلقات چاہتے ہیں۔ امریکی سفیر نے یقین دہانی کرائی کہ امریکا پاکستان میں توانائی بحران کے حل میں مدد کے لئے تیار ہے۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکا سے مضبوط اور برابری کی بنیاد پر تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  عمران خان کے دونوں بیٹے دسمبر کی چھٹیاں گزارنے پاکستان پہنچ گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker