پاکستانتازہ ترین

ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالاضحیٰ 25 ستمبر کو ہوگی

کراچی(نمائندہ خصوصی) پاکستان کے کسی بھی علاقے میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، ملک بھر میں عید الاضحیٰ جمعہ 25 ستمبر کو منائی جائے گی۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت کراچی میں ہوا، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔ مفتی منیب الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملک کے کسی بھی حصے سے ذی الحج کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، اس طرح یکم ذی الحج 1436ہجری بدھ 16 ستمبر کو ہوگی جبکہ پاکستان بھر میں عیدالاضحیٰ جمعہ 25 ستمبر کو منائی جائے گئی۔واضح رہے کہ حج بدھ 23 ستمبر اور سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ 24 ستمبر کو ہوگی

یہ بھی پڑھیں  اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker