پاکستانتازہ ترین

این اے 122، ضمنی انتخاب،ایاز صادق کے کاغذات منظور،درخواستیں مسترد

لاہور(نامہ نگار)الیکشن ٹربیونل نے حلقہ این اے ایک سو بائیس کے ضمنی انتخاب کیلئے سردار ایاز صادق کو نااہل قرار دینے کی درخواستیں مسترد کردیں۔ تحریک انصاف کے عبدالعلیم خان اور عوامی تحریک کے اشتیاق چوہدری نے مسلم لیگ(ن) کے امیدوار سردار ایاز صادق کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کی درخواستیں الیکشن ٹربیونل میں دائر کیں تھیں۔ درخواست میں موقف اختیارکیا گیا تھا کہ الیکشن ٹربیونل لاہور کے فیصلے کے تحت ایازصادق سزایافتہ ہیں۔ انہوں نے ابھی تک ٹربیونل کی طرف سےعائد کردہ جرمانہ بھی ادا نہیں کیا،سزایافتہ ہونے کے بعد سردارایازصادق قومی اسمبلی کے امیدوار کی اہلیت پر پورا نہیں اترتے۔سردارایازصادق کے صاحبزادے ڈاکٹرعلی ایاز نے کاغذات نامزدگی مسترد کرنےسے متعلق ٹربیونل میں جواب جمع کرایا دیا۔ انہوں نے جواب میں موقف اختیار کیا ہے کہ ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر ہے۔ الیکشن کمیشن نے فریقین کے دلائل کے بعد سردار ایاز صادق پر لگائے گئے اعتراضات مستردکردیئے۔

یہ بھی پڑھیں  سیالکوٹ:بے گھراورغریب گھرانوں کو 5,5مرلے کے پلاٹ تقسیم کئے جائیں گے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker