تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو اور گردو نواح میں بلدیاتی انتخابات میں سکروٹنی شروع ۔الیکشن کی گہما گہمی

بھائی پھیرو(نامہ نگار) بھائی پھیرو اور گردو نواح میں بلدیاتی انتخابات میں سکروٹنی شروع ۔الیکشن کی گہما گہمی ۔میونسپل کمیٹی بھائی پھیرو میں سابق چئیرمین رانا نثار بھی میدان میں آگئے۔جماعت اسلامی کے سات امیدواروں کے کاغزات منظور تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی بھائی پھیرو اور اردگرد کی درجنوں یونین کونسلوں سے سینکڑوں اُمیدواروں کے کاغزات نامزدگی کی جانچ پڑتال شروع ہوچکی ہے ۔ان اُمیدواروں میں مسلم لیگ ن پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے اُمیدوار نمایاں ہیں ۔ جبکہ درجنوں آزاد اُمیدوار آ زاد اُمیدوار میدان میں آ گئے ہیں ۔ میونسپل کمیٹی بھائی پھیرو سے جماعت اسلامی کے ٹکٹ پر ڈاکٹر داؤد پرویز ، مقبول حسین کمبوہ ، ملک محمد اکرم بوٹا ،ملک محمد عباس ، سونا ، ملک ریاست علی ، فیصل چوہدری کے کاغذات منظور ہوچکے ہیں ۔کئی دفعہ چئیر مین رہنے والے رانا نثار احمد خاں نے اس دفعہ پھر الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سیاسی تبصرہ نگار کے مطابق سب سے زیادہ مسلم لیگ ن دوسرے نمبر پر تحریک انصاف اور تیسرے نمبر پر جماعت اسلامی نے اپنے اُمیدوار میدان میں اُتارے ہیں

یہ بھی پڑھیں  این اے 122میں شکست،پی ٹی آئی کی اپنے رہنماؤں کیخلاف کارروائی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker