تازہ ترینکھیل

انگلینڈ کا پاکستان کیخلاف سیریز کے لیے ون ڈے، ٹیسٹ اور ٹی 20 ٹیموں کا اعلان

انگلینڈ(نمائندہ سپورٹس)انگلینڈ نے آئندہ ماہ پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے ون ڈے، ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کا اعلان کردیا ہے۔ ٹیسٹ کی قیادت الیسٹر کک جب کہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت اوون مورگن کریں گے۔ انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ میں ظفر انصاری اور الیکس ہیلز کو پہلی مرتبہ شامل کیا گیا ہے۔ اوپنر الیکس ہیلز کو ایڈم لیتھ جب کہ ظفر انصاری کو اسپن بولنگ آل راؤنڈر کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ ٹیم میں کپتان الیسٹر کک ہوں گے۔ دیگر کھلاڑیوں میں معین علی، جیمز اینڈرسن، ظفر انصاری، جونی بئیرسٹو، ایئن بیل، اسٹورٹ براڈ، جوز بٹلر، اسٹیون فن، الیکس ہیلز، لیائم پلنکٹ، عادل رشید، جوروٹ، بین اسٹوکس، جیمز ٹیلر اور مارک ووڈ شامل ہیں۔ون ڈے اسکواڈ میں کپتانی کے فرائض اوون مورگن انجام دیں گے۔ اسکواڈ میں سیم بلنگز، جیسن روئے، ریس ٹوپلے، ڈیوڈ ویلی اور کرس ووکس شامل ہیں۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز تیرہ اکتوبر سے شروع ہوگی۔ چار ون ڈے پر مشتمل سیریز گیارہ نومبر سے ابوظہبی میں شروع ہوگی جب کہ تین ٹی ٹوئنٹی چھیبس، ستائیس اور تیس نومبر کو کھیلے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  پنجاب اور خیبرپختونخوا میں سکول موسم سرما کی تعطیلات کے بعد آج کھل گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker