پاکستانتازہ ترین

رینجرز کو احتساب کی دعوت دینا قانون کے دائرے میں نہیں آتا، وزیر داخلہ

اسلام آباد(بیوروچیف)وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ رینجرز کو احتساب کی دعوت دینا قانون کے دائرے میں نہیں آتا۔ ان کا کہنا تھا کہ رینجرز کو کراچی یا کسی اور جگہ احتساب کا مینڈیٹ نہیں ہے۔ میں حیران ہوں کہ ایک سیاسی پارٹی کے رہنما نے ایسا مطالبہ کس طرح کردیا۔ ایک بیان میں وزیرِ داخلہ نے کہا کہ ہر ایک کو اظہارِ رائے کی کھلی آزادی ہے مگر یہ آزادی آئین اور قانون کی حدود میں رہ کر ہونی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ فوج کی کارکردگی اور قربانیوں کا سب کو اعتراف ہے مگر ہمیں یہ بھی یاد رکھنا چاہیئے کہ جنرل راحیل شریف اور پاک فوج کی ہر سطح پراس لیے داد مل رہی ہے کہ وہ اس فرض کو بخوبی نبھا رہے ہیں جو آئین اور قانون نے ان کو تفویض کیا ہے۔وزیرِ داخلہ نے کہا کہ سیاسی نمبر بنانے کی خاطر فوج یا رینجرز سے ایسے مطالبے کرنا نہ صرف ان اداروں کو متنازعہ بنانے کی کوشش کے مترادف ہے بلکہ یہ کراچی آپریشن کو بھی اس کے اصل مقصد سے ہٹانے کا باعث بن سکتا ہے۔چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ سیاسی مقاصد کے لیے ریاستی اداروں میں رخنہ اندازی کی کوششیں کرنا جمہوری نظام کی بقا اور مضبوطی کے منافی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ افواجِ پاکستان اور رینجرز کے کردار اور کارکردگی کو سیاسی بیانات کا حصہ بنانا نا قابل فہم اور غیر مناسب جبکہ غیر متعلقہ امور میں سیکیورٹی اداروں کو ملوث ہونے کی دعوت دینا غیر دانشمندانہ فعل ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ’’شہنشاہ امن حضرت محمدؐ کے فرامین کامیاب زندگی کے ضامن ہیں ‘‘

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker