پاکستانتازہ ترین

بھارت سےمذاکرات جب بھی ہوں مسئلہ کشمیرسرفہرست ہوگا، سرتاج عزیز

اسلام آباد(پاک نیوز)پاک بھارت وزرائےاعظم آئندہ ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ پاک بھارت ملاقات ہوئی تو کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب امور پر بات کی جائے گی۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے واضح کیا کہ خارجہ سطح کےمذاکرات بھارت نےملتوی کیے۔ پاک بھارت وزرائےاعظم کی ملاقات کے لئےبھارت کوپہل کرناہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اگرملاقات کی دعوت ملی توکشمیرسمیت تمام ایشوزپربات کی جائےگی۔ مذاکرات مشروط ہوئےتونیویارک میں نواز، مودی ملاقات نہیں ہوگی۔دوسری جانب بھارتی اخبار نےدعوی کیا کہ حریت رہنماؤں سےملنےکےمعاملےپرخود بھارتی عوام اپنی حکومت کےخلاف ہیں اورحکومت کےسخت گیرموقف پرسوال اٹھارہےہیں۔ بھارتی اخبار کےمطابق دونوں وزرائےاعظم نیویارک میں ممکنہ طورپرایک ہی ہوٹل میں قیام کریں گےمگردونوں رہنماؤں کی ملاقات متوقع نہیں۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیراعظم نوازشریف خارجہ پالیسی اورقومی ترجیحات پرخطاب کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں  رائیونڈ تبلیغی اجتماع حاجی عبدالوہاب کے بیان سے شروع

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker