بین الاقوامیتازہ ترین

آسٹریلیا نے عراق کے بعد شام میں بھی داعش کے خلاف فضائی حملے شروع کردیئے

کینبرا(ڈیسک نیوز) آسٹریلیا نے شام میں داعش کے خلاف فضائی حملے شروع کرنے کی تصدیق کردی ہے۔ آسٹریلیا کے وزیردفاع کیون اینڈریوز نے کہا ہے کہ آسٹریلوی فضائیہ کے دو ہارنٹ طیاروں نے شام میں داعش کے جنگجوؤں کی نقل و حرکت کی نشاندہی کی۔ جس کے بعد ایک ہارنٹ طیارے نے ہدف کو تباہ کرنے کے لیے مخصوص ہتھیار کا استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ داعش کے خلاف یہ حملہ اتنے فاصلے سے کیا گیا کہ آسٹریلوی طیارے کو تحفظ فراہم رہے کیونکہ ہم جنگ کے انتہائی سخت نظم و ضبط کے تحت کام کرتے ہیں اور ان میں یہ قاعدہ بھی شامل ہے کہ جہاں تک ممکن ہو عام شہری ہلاک نہ ہوں۔امریکا کی سینٹرل کمان کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیان کے مطابق آسٹریلیا نے شام میں 3 فضائی حملے کیے اور ان حملوں میں داعش کے جنگجوؤں کی نقل و حرکت کے لئے استعمال ہونے والی بکتر بند گاڑی کو نشانہ بنایا۔واضح ر ہے کہ ایک سال سے آسٹریلیا عراق میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہا ہے تاہم شام میں اس کا یہ پہلا فضائی حملہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں  مون سون تیاریاں مکمل نہ کرنے پر ایم ڈی واسا معطل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker