پاکستانتازہ ترین

فضل الرحمان کا ایم کیو ایم اور حکومت کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرنے سے انکار

اسلام آباد(بیوروچیف)مولانا فضل الرحمان نے ایم کیو ایم استعفوں کے معاملے پر ثالثی سے ہاتھ کھینچ لیا۔ وزیر اعظم سے ملاقات میں آگاہ کر دیا کہ حکومت اور ایم کیو ایم کے درمیان مصالحت میں کردار ادا نہیں کر سکتے۔مولانا فضل الرحمان نے ایم کیو ایم اور حکومت کے درمیان صلح کرانے سے ہاتھ کھینچ لیا۔ وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمان نے آگاہ کیا کہ حکومت اور متحدہ کے درمیان مصالحت نہیں کراسکتا، ان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم استعفوں اور صلح کے معاملے پر سنجیدہ نہیں، اس معاملے میں پڑکر اپنی مزید جگ ہنسائی نہیں کرانا چاہتا۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ فاروق ستار نے بات ماننے کی یقین دہانی کرائی مگر اچانک خاموشی اختیار کرلی۔ مولانا فضل الرحمان حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے آج شام سعودی عرب روانہ ہوجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  شہید بے نظیربھٹو کی 9ویں برسی آج منائی جارہی ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker