تازہ ترینعلاقائی

دیپالپور: اے سی دیپالپور کاجعلی بوتلیں بنانیوالوں،ناقص گوشت اور تجاوزات کے خلاف آپریشن

دیپالپور( نامہ نگار) اے سی دیپالپور کاجعلی بوتلیں بنانیوالوں،ناقص گوشت اور تجاوزات کے خلاف آپریشن ،کسی کو دونمبر ی کے ذریعے عوام کے جان و مال سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے ،امتیاز کھچی تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور امتیاز خاں کھچی نے گزشتہ روز دیپالپور کے نواحی گاؤں پیر دہٹی اور چورستہ 38/Dمیں تجاوزات،ناقص گوشت اور صفائی کے انتظامات چیک کرنے لئے چھاپے مارے انہوں نے پیردی ہٹی میں قائم ایک فیکٹری پر بھی چھاپہ مارا جہاں پر جعلی اور مضر صحت مشروب اور بوتلیں تیار کی جارہی تھیں جن میں استعمال ہونیوالے کیمیکل کو فوری طور پر قبضے میں لے کر فیکٹری میں موجود تمام مشینوں کو سیل کردیا گیا ،اسسٹنٹ کمشنر نے چورستہ 38/Dمیں گوشت فروخت کرنیوالوں کی دوکانوں پر بھی چھاپے مارے اور ان کی صفائی ،ریٹس اور گوشت کا میعار چیک کیا اور ناقص گوشت فروخت کرنے پر ایک شخص کوموقع پر ہی پولیس کے حوالے کروادیا علاوہ ازیں تجاوزات کے خلاف انہوں نے کاروائی کرتے ہوئے دوکانوں کے آگے ناجائز قائم کئے ہوئے تھڑے اور بیریر وغیرہ ہٹا دئیے اس موقع پر اتحاد پریس کلب دیپالپور سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور امتیاز احمد خاں کھچی نے کہا کہ عوام کیساتھ دونمبری کرنیوالوں اور ان کی جانوں کیساتھ کھیلنے والوں کو کسی صورت نہیں بخشا جائے گا انشااللہ جب تک میری تقرری یہاں مقدر ہے کوشش کروں گا کہ یہاں کے عوام کو تجاوزات سے پاک کشادہ سڑکیں،ملاوٹ کے بغیر اشیائے خوردونوش،صاف پانی ،خالص دودھ اورمیعاری گوشت فراہم ہو اور اس سلسلے میں رکاوٹ ڈالنے والوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : فرنٹ لائن پر کام کرنے والے صرف سرکاری ڈاکٹر نہیں بلکہ کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں پرائیوٹ ڈاکٹروں کا بھی بہت بڑا کردار ہے . سابق صدر پی ایم اے ڈاکٹر افتخار امجد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker