پاکستانتازہ ترین

سوئی ناردرن گیس کے ایم ڈی عارف حمید کا استعفیٰ منظور

لاہور(نمائندہ خصوصی)سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے مینجینگ ڈائریکٹر عارف حمید کا استعفیٰ منظور کرلیا۔ جنرل مینیجر عظمٰی عادل کو ایم ڈی کا اضافی چارج دے دیا گیا۔سوئی ناردرن گیس کے مینیجنگ ڈائریکٹر عارف حمید نے دو روز قبل اپنے عہدے سے استعفی دیا تھا۔ وفاقی حکومت نے گزشتہ ہفتےعارف حمید کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا تھا جسے عارف حمید نے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا تھا جس کی اگلی سماعت سترہ ستمبرکو ہونا تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق ایم ڈی سوئی گیس کے خلاف کرپشن کے الزامات ہیں، جبکہ وفاقی حکومت ان کے خلاف ریفرنس بنا کر جلد ہی نیب کو بھجوائے گی۔ اس حوالے سے ضروری دستاویزات کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قانونی مشاورت کے بعد سابق ایم ڈی کے خلاف ریفرنس کی تیاری کا کام شروع کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  وارم اپ میچ:زمبابوے نے سری لنکا کو 7وکٹوں سےشکست دے دی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker