تازہ ترینعلاقائی

ڈی جی خان: کمشنرمہرمقصودلک نے وزیراعلی پنجاب کی طرف سے فراہم کردہ تعریفی اسناد افسران میں تقسیم کیں

24-5-13ڈیرہ غازیخان (جنید ملک سے).وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے عام انتخابات کے دوران غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ڈیرہ غازیخان ڈویژن کے سات افسران کو ایک اضافی بنیادی تنخواہ دینے کااعلان کیاگیاہے جبکہ کمشنر مہر مقصوداحمدلک نے وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے فراہم کردہ تعریفی اسناد افسران میں تقسیم کیں . اپنے آفس میں سادہ مگر پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر مہر مقصوداحمد لک نے کہاکہ حکومت پنجاب نے افسران کی کارکردگی جانچنے کیلئے مربوط نظام وضع کیا ہے . ویڈیو لنک اور دیگر جدید ذرائع سے افسران کی سرگرمی کو مانیٹر کیا جارہاہے اورکام کرنے اورنہ کرنے والے چھپ نہیں سکتے . کمشنر نے کہا کہ افسران اپنے فرائض سرانجام دیتے وقت ماتحت عملہ کی عزت نفس کا خیال رکھیں . انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے ا فسران کی خدمات کا اعتراف خوش آئند ہے . اس موقع پر کمشنر مہر مقصوداحمد لک نے عام انتخابات میں بہتر کارکردگی دکھانے والے پولیٹیکل اسسٹنٹ ڈیرہ غازیخان ریاض احمد ، ٹی ایم او ڈیرہ غازیخان اقبال فرید ، اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ شبیر احمد ، اے سی جام پور شکیل احمد ، اے سی کوٹ ادو نوید حسین اور ٹی ایم او لیہ شاہد اقبال کو تعریفی سر ٹیفکیٹس دیئے جبکہ وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے ڈی سی او لیہ اکرام اللہ کو بھی سر ٹیفکیٹ دیاگیا. اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جنرل عبدالجبار ،اسسٹنٹ کمشنر ریونیو سیف الرحمن ، ریذیڈنٹ ڈائریکٹر آرٹس کونسل واحد بخش جتوئی ، ڈی بی اے شہزاد قدیر اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے .

یہ بھی پڑھیں  ساہیوال آرٹ کونسل کے زیراہتمام جشن آزادی کی تقریبات کا افتتاح

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker