تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:ملکی ترقی کے لئے معاشی دہشتگردوں کو بھی نشانہ عبرت بنانا ہوگا،سید رضا شاہ

ٹیکسلا(نا مہ نگار )پی ٹی آئی کے رہنما کونسلر کنٹونمنٹ بورڈ ٹیکسلا سردار سید رضا شاہ آف مارگلہ نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کے لئے معاشی دہشتگردوں کو بھی نشانہ عبرت بنانا ہوگا،ملک میں امن وامان اور ہشتگردی کے خاتمہ میں پاک فوج کا کردار قابل ستائش ہے،لوٹ مار اور کرپشن کے خاتمہ کے لئے انقلابی اقدمات ناگزیر ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ، سردار رضا شاہ آف مارگلہ کا کہنا تھا کہ عوامی حقوق کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے،مسائل کے حل میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے،انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ویژن ملک سے کرپشن کا خاتمہ اور ملک کوترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے ،انکا کہنا تھا کہ پاک فوج کی جرات مندانہ کاروائیوں سے ملک کا امیج بین الاقوامی سطح پر بلند ہوا ہے،یہی وجہ ہے کہ پلڈاٹ کے حالیہ سروے میں فوج کو عوام کی 75 فیصد حمائت حاصل ہوئی جس سے بلاشبہ فوج ملک کا مقبول ترین ادارہ تصور کیا جارہا ہے،انکا کہنا تھا کہ جہاں دہشتگردی کا خاتمہ ناگزیر ہے وہاں معاشی دہشتگردوں کو بھی نشانہ عبرت بنانا وقت کا اہم تقاضہ ہے جنہوں نے ملک کی اساس کو کمزور کیا ذاتی مفادات کی سیاست کو پروان چڑھایا ،ملک کے اداروں کو کمزور کیا ، ملک میں لوٹ مار کا بازار گرم کیا ،انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی واحد سیاسی جماعت ہے جو عوام کی امنگوں کی حقیقی ترجمانی کا فرض ادا کر رہی ہے ،

یہ بھی پڑھیں  وہ مردم شناس نہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker