تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا: محکمہ تعلیم کے افسران اپنے ہی پیٹی بھائی کی بیوہ کو دفتر کے چکر لگوانے لگے

ٹیکسلا(نا مہ نگار ) محکمہ تعلیم کے افسران اپنے ہی پیٹی بھائی کی بیوہ کو دفتر کے چکر لگوانے لگے شوہر کی دوران سروس وفات کے بعد ملنے والی مالی امداد جو تقریبا چار لاکھ بنتی ہے عرصہ پا نچ سال سے دفتر کے چکر لگانے کے باؤجودنہیں مل رہی ،بیوہ کی وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے داد رسی کی اپیل، تفصیلات کے مطابق بیوہ شبانہ شا ہین نے میڈیا کو بتایا کہ اس کے خاوند الطاف محمود خان گورئمنٹ بوائز پرائمری سکول پوڑ تحصیل ٹیکسلا میں خدمات سر انجام دے رہے تھے کہ دوران سروس ان کا انتقال ہو گیا ان کے انتقال کے بعد عرصہ پانچ سال بیت چکے ہیں مگر تاحال مالی امداد نہیں ملی دفتروں کے چکر لگا لگا کر تھک چکی ہوں مگر محکمہ تعلیم کے افسران ہمیشہ ٹال دیتے ہیں میں وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف،سیکرٹری تعلیم،ڈی سی او ،راولپنڈی سے دردمندانہ اپیل کرتی ہوں کہ مجھے انصاف دلایا جائے اور اس مہنگائی کے دور میں میرا حق جو مالی امداد ہے مجھے دلوائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں  عوام سے '' پوشیدگی '' کی پالیسی کب تک ؟

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker