تازہ ترینعلاقائی

للیانی:یونین کونسل ستوکی سے جاوید بھٹی بلا مقابلہ چئیرمین منتخب

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) یونین کونسل ستوکی سے جاوید بھٹی بلا مقابلہ الیکشن جیت گئے، مسز مسعود احمد بھٹی کی خصوصی کاوشوں اور اہل علاقہ کی مسعود احمد بھٹی شہید کی محبت کی وجہ سے بلا مقابلہ الیکشن ممکن ہوا،یونین کونسل ستوکی تحریک اانصاف کے سابقہ ٹکٹ ہولڈر مسعود احمد بھٹی شہید کی آبائی یونین کونسل تھی،تفصیلات کے مطابق مسز مسعود احمد بھٹی کی خصوصی کاوشوں کی وجہ سے یونین کونسل نمبر2ستوکی سے تحریک انصاف کے سابقہ ٹکٹ مسعود احمد بھٹی شہید کے بھائی جاوید بھٹی بلا مقابلہ چیئرمین منتخب، مسعود احمد بھٹی شہید سابقہ الیکشن میں تحریک انصاف کے ٹکٹ سے الیکشن میں حصہ لیکر دوسرے نمبر پر آئے تھے، جسے ڈیڑھ سال قبل قتل کر دیا گیا تھا، اب مسز مسعود احمد بھٹی ان کی جگہ الیکشن لڑنے کی تیاری کر رہی ہیں، مسز مسعود احمد بھٹی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسعود احمد بھٹی شہید کے دوست احباب نے ان کے خون سے وفا کرتے ہوئے ان کے بھائی جاوید بھٹی کو بلا مقابلہ الیکشن میں جتوا دیا ہے، مجھے یقین ہے کہ مسعود اھمد بھٹی شہید کے ووٹر سپورٹر ان کے خون سے وفا کرتے ہوئے آئندہ الیکشن میں بھی مجھے بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے، میں ایم پی اے منتخب ہو کر مسعود احمد بھٹی شہید کے مشن کو پایا تکمیل تک پہنچانا چاہتی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں  وہاڑی:پاکستان سٹوڈنٹس ویلفیئرآرگنائزیشن ضلع وہاڑی کی تعارفی تقریب

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker