تازہ ترینعلاقائی

گوجرانوالا:کارکن بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے پر عزم ہیں ،اشرف مغل

گوجرانوالہ (بیورو رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف گوجرانوالہ کے حلقہ این اے 95 کے آرگنائزر علی اشرف مغل نے کہا ہے کہ کارکن بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے پر عزم ہیں ‘ تحریک انصاف بلدیاتی الیکشن میں مضبوط امیدوار سامنے لائینگی ‘ اور منظم اور فعال کارکنوں پر مشتمل انتخابی پینلوں کو تشکیل دیا جا رہا ہے ‘ تاکہ نئے جوش و جذبہ اور تیاری کے ساتھ انتخابی عمل میں حصہ لیں گے ‘ حکومتی رکاوٹوں اور سرکاری مشینری کے استعمال کو توڑتے ہوئے کامیابی کے جھنڈے گھاڑیں گے ‘ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی میرج ہال میں مغل برادری ورکرز کنونشن میں خطاب کرتے ہوئے کیا ‘ ورکر کنونشن کی صدارت یونین کونسل 66/30 کے امیدوار برائے چیئرمین باؤ قیصر ندیم مغل نے کی ‘ جبکہ ورکرز کنونشن سے صوبائی اسمبلی پی پی 91 کے امیدوار رانا فیصل رؤف خان ‘ حاجی محمد اشرف مغل ‘ خرم شہباز کھوکھر ‘ چوہدری اشرف مہر ‘ قیصر ندیم مغل ‘ ریاض مغل ‘ محمد جمیل مغل ‘ عثمان مغل ‘ اکرم کمبوہ ‘ اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ‘ صوبائی اسبملی کے امیدوار رانا فیصل رؤف خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ورکروں نے رات دن محنت کر کے پاکستاسن تحریک انصاف کو ضلع بھر میں مقبول ترین جماعت بنایا اور گوجرانوالہ شہر کو اس کا قلعہ ثابت کر کے دکھا دیا یہی وجہ ہے کہ آج باقی جماعتوں کے سرکردہ افراد انکی بڑھتی ہوئی مقبولیت دیکھ کر اس میں جوق در جوق شامل ہو رہے ہیں ‘ انہوں نے کہا کہ انتخابی حلقوں کی ٹکٹوں کی تقسیم آپس میں مشاورت کے بعد مشترکہ طور پر باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔ باؤ قیصر ندیم مغل نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ جو قومیں اپنے مقاصد سے مخلص اور اپنے نظرئے میں سچے ہوتی ہیں وہ ظلم و جبر کے آگے سر نہیں جھکائیں اور بالاخر وہ ہی کامیاب و کامران ہوتے ہیں اور ہم اپنے ساتھیوں کو ساتھ لیکر چلیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  بلدیاتی انتخابات دوسرا مرحلہ: پنجاب میں ن لیگ کو واضح برتری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker