پاکستانتازہ ترین

تین دن میں دوسری بار ایل پی جی قیمت میں اضافہ

لاہور(پاک نیوز)تین دن میں دوسری بار ایل پی جی قیمت میں اضافہ کراچی میں ایل پی جی نوے ، لاہور، گوجرانوالہ،پشاور پیچانوے ، رحیم یار خان، حیدر آباد میں سو روپے اورمیرپور آزاد کشمیر میں ایک سو پانچ روپے کلو ہو گئی مارکیٹنگ کمپنیوں نے اوگرا کے نوٹیفکیشن کے بغیر تین دن میں دوسری بار ایل پی جی کی قیمت میں مزید دس روپے کلو اضافہ کردیا ہے جبکہ گھریلو سلنڈر کی قیمت میں ایک سو بیس اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں چار سو اسی روپے کا اضافہ کیا گیا ہے ۔ تین دن میں ایل پی جی کی قیمتوں میں بیس روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر کی قیمت میں دو سو چالیس اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں نو سو ساٹھ روپے کا بے بنیاد اور بلاجواز اضافہ کیا گیا ہے ۔ حکومت نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا لیکن سرکاری ایل پی جی ڈسٹری بیوشن کمپنیاں بلیک مارکیٹنگ کر کے ناجائز منافع خوری کرنے میں سر فہرست ہیں ۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیاں روزانہ دوارب روپے کی ناجائز منافع خوری کر رہی ہیں اور یہ سب حکومت کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے ہورہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  ’’پنجاب حکومت کی سرکاری افسران کو سیاسی دباؤ قبول نہ کرنے کی ہدایت‘‘

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker