تازہ ترینعلاقائی

رینالہ خورد: ڈی او سی او آفس اوکاڑہ کے کلرک کا اپنےاختیارات کا ناجائز استعمال

رینالہ خورد (تحصیل رپوٹر )اختیارات کا ناجائز استعمال ڈی او سی او آفس اوکاڑہ کے کلرک نے سرکاری عمارت میں بغیر کرایہ کے چلنے والا دفتر یونین کونسل 101ماہانہ 8ہزار روپے کرایہ پر اپنی ذاتی بلڈنگ میں منتقل کروالیا شہری آبادی سے دور دفتر کی منتقلی پر شہریوں کو مشکلات کا سامنا۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ کمیونٹی آرگنائزیشن آفس اوکاڑہ میں کرپشن بدعنوانیوں کے ساتھ ساتھ ناجائز اختیارات کا استعمال بھی معمول بن گیا رینالہ خورد کی شہری آبادی یونین کونسل 101اور 102پر مشتمل ہے اور ان دونوں یونین کونسلز کے دفاتر شہر ی ٓباد ی کے وسط پرانی کچہری بلڈنگ میں ساتھ ساتھ چل رہے تھے جہاں شہری خصوصاََ بوڑھی خواتین اور مرد پیدل ہی آسانی سے پہنچ کر اپنے مسائل حل کروا لیتے تھے لیکن بدعنوان کرپٹ کلرک ذوالفقار نے اپنے ذاتی مالی مفادات کی خاطر نا جائز اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے اس وقت کے ٹی او آر میاں محمد شفیق چھچھر پر دباؤ اور پریشر ڈالکر دفتر کو شہری آبادی سے دور ایک کلومیٹر کے فاصلے پر عثمان پارک اپنی ذاتی بلڈنگ میں ماہانہ 8ہزار روپے کرایہ پر منتقل کروایا کلرک ذوالفقار نے اختیارات کے ناجائز استعمال سے ذاتی فائدہ تو اٹھا لیا لیکن شہریوں کیلئے مشکالات میں بے پناہ اضافہ کر لیا شہری پیدل خوار ہونے کے علاوہ ٹرانسپورٹ پر کرایہ دیکر دفتر یونین کونسل 101آنے پر مجبور ہوگئے ہیں اس ضمن میں کلرک ذوالفقار سے اسکا موقف جاننے کیلئے اس کے موبائل فون 03006960228پر رابطہ کیا گیا تو اس نے فون اٹنڈ نہ کیا متاثرہ شہریوں نے ارباب اختیار سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  میاں نواز شریف سے بھارتی اداکار شترو گھن سنہا کی ملاقات

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker