تازہ ترینعلاقائی

ڈی جی خان:طلبہ میں رٹا سسٹم کے خاتمے کیلئے انکا ذہن کلیئر ہونا چاہیئے ،ڈی سی او

24-5-13aڈیرہ غازیخان ((جنید ملک سے).ڈی سی او علی بہادر قاضی نے کہا ہے کہ سنٹرآف ایکسی لینس کے طلباؤطالبات کا معیار تعلیم سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں سے بہتر نظر آنا چاہیئے تاکہ حکومت پنجاب کی طرف سے کیے گئے اقدامات کا ثمر غریب طبقہ تک پہنچ سکے . انہوں نے ان خیالات کااظہار سنٹر آف ایکسی لینس گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر 1 میں طلبہ کے ٹیسٹ لینے کے دوران کیا . انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں سنٹر آف ایکسی لینس قائم کیے ہیں . ضلع ڈیرہ غازیخان میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر 1 اور گرلز سنٹر ماڈل سکول کو سنٹر آف ایکسی لینس کا درجہ دیاگیاہے اور 34 کروڑ روپے کی خطیر رقم سے جدید طرز کی تین منزلہ عمارتیں تعمیر کی گئی ہیں . کلاس رومز ، لیبز ، کثیر المقاصد ہال اور دیگر عمارتوں کیلئے جدید فرنیچر اور آلات فراہم کیے جا رہے ہیں . ڈی سی او علی بہادر قاضی نے اساتذہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ طلبہ میں رٹا سسٹم کے خاتمے کیلئے ان کا ذہن کلیئر ہونا چاہیئے اور اس مقصد کیلئے طلباوطالبات اور اساتذہ میں خوف کا عنصر ختم کرنا ہو گا تاکہ وہ بلاجھجک کسی بھی سوال سے متعلق ذہنی تشنگی دور کر سکیں . ڈی سی او علی بہادر قاضی نے مختلف کلاسوں میں جا کر طلباء سے خوشگوار انداز میں بات چیت کی اور کئی موضوعات پر سوالات کیے . اس موقع پر ای ڈی او فنانس ہیبت علی خان ، پرنسپل ادارہ سید مطیع حیدر زیدی اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے .

یہ بھی پڑھیں  سرگودھا:ناقص گوشت فروخت کرنے والے قصابوں کوکھلی چھٹی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker