پاکستانتازہ ترین

کرپشن الزامات، نیب کی رانا مشہود سمیت لیگی کے وزراء کے خلاف تحقیقات

لاہور(نمائندہ خصوصی)نیب نے کرپشن الزامات پر صوبائی وزیر رانا مشہود احمد سمیت مسلم لیگ ن کے دیگر وزراء کے خلاف تحقیقات شروع کردیں۔ ڈی جی نیب سید برہان معظم کا کہنا ہے کہ نندی پور پراجیکٹ میں بے ضابطگیوں کی شکایات پر تحقیقات کا آغاز ہوگیا ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی نیب سید برہان معظم کا کہنا تھا کہ صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود کے خلاف کرپشن کے الزامات کی تحقیقات شروع ہوچکی ہیں، کسی بھی سیاسی شخصیت کے الزامات سے انکا کوئی تعلق نہیں، فراڈ کیسز میں سیاسی دباؤ خاطر میں نہیں لایا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ نندی پور پاور پراجیکٹ میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف نیب کو درخواست موصول ہوئی تھی۔ جس پر اسلام آباد میں باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ڈی جی نیب کا کہنا تھا کہ سرکاری افسروں کے خلاف عوامی شکایات پر کارروائی کی جائے گی۔ ایل ڈی اے سٹی لاہور میں کروڑوں روپے خرد برد کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قاسم ضیا کے خلاف فراڈ کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں،کرپٹ افراد کوکسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  پنجاب میں کورونا کے مریضوں میں واضح کمی آنا شروع ہوگئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker