تازہ ترینعلاقائی

سرائے مغل:۔یونین کونسل ڈھولن چک 27کے سابق وائس چیرمین رائےافضل کھرل نے جماعت اسلامی کے ٹکٹ پر حصہ لینے کا اعلان کردیا

بھائی پھیرو(نامہ نگار)سرائے مغل ۔یونین کونسل ڈھولن چک 27کے سابق وائس چیرمین رائے محمد افضل کھرل نے جماعت اسلامی کے ٹکٹ پر بطور چیرمین حصہ لینے کا اعلان کر دیا ۔یونین کونسل ہنجرائے کلاں کے جماعت اسلامی کے اُمیدوار چیرمین گلزار احمد کے ڈیرے پر پریس کانفرنس سے خطاب۔ ان خیالات کا اظہار یونین کونسل ڈھولن چک 27کے سابق وائس چیرمین رائے محمد افضل کھرل ایڈووکیٹ نے سرائے مغل کے نواحی گاؤں ہنجرائے کلاں میں یونین کونسل ہنجرائے کلاں کے جماعت اسلامی کے اُمیدوار چیرمین چوہدری گلزار احمد میو کے ڈیرے پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر NA 142کے جماعت اسلامی کے اُمیدوار قومی اسمبلی حاجی محمد رمضان ،NA 141کے جماعت اسلامی کے اُمیدوار حافظ نذیر احمد ، جماعت اسلامی ضلع قصور کے جنرل سیکرٹری سردار نور احمد ڈوگر ،سرائے مغل زون کے جماعت اسلامی کے امیر چوہدری عرفان ،چوہدری گلزار حسین ، اور سینکڑوں معززین علاقہ موجود تھے ۔رائے افضل کھرل نے کہا کہ اس وقت جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق ہی عوام کی اُمنگوں اور اُمیدوں کی صیحح ترجمانی کر رہے ہیں اور اسکی قیادت پر کرپشن کا کوئی داغ بھی نہیں اس لئے انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ آ ئندہ بلدیاتی الیکشن میں یونین کونسل نمبر 83ڈھولن چک27سے بطور چیرمین جماعت اسلامی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے انکے ساتھ بطور وائس چیرمین 25چک کھوکھر کے حکیم فاروق جٹ حصہ لیں گے ۔رائے محمد افضل کھرل یونین کونسل ڈھولن کے قائم مقام چیرمین ، اور وائس چیرمین منتخب ہوتے رہے ہیں اور علاقے بھر کے کاشتکاروں میں ہر دلعزیز ہیں وہ پتوکی بار کے کئی دفعہ بلا مقابلہ فنانس سیکرٹری اور جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہوتے رہے ہیں اور موجودہ بار میں بھی ممبر ایگزیٹو کمیٹی ہیں ۔اس موقع پر خطا ب کرتے ہوئے جماعت اسلامی ضلع قصور کے شعبہ سیاسی کمیٹی کے صدرسردار نور احمد ڈوگر نے رائے محمد افضل کھرل چوہدری گلزار احمد اور انکے ساتھیوں کو خوش آ مدید کہتے ہوئے کہا کہ انکی شمولیت سے علاقے بھر میں جماعت اسلامی کو ایک اچھی ٹیم میسر آ ئے گی اور ہم مل جل کر اس علاقے کے شہری مسائل حل کرنے میں ایک دوسرے کا بھر پور ساتھ دیں گے

یہ بھی پڑھیں  بھارت خطرناک ترین ملک

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker