تازہ ترینفن فنکار

سلمان خان نے ’’بگ باس‘‘ کی میزبانی کے لیےفی قسط 8 کروڑ معاوضہ طلب کرلیا

مبئی(نمائندہ شوبز)بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان نے شہرہ آفاق ٹی وی رئیلٹی شو ’’بگ باس سیزن 9‘‘ کی ایک قسط کی میزبانی کے لیے 8 کروڑ روپے معاوضہ طلب کرلیا۔ بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کا شمار انڈسٹری کے نامور اداکاروں میں ہوتا ہے اور فلم میں ان کی موجودگی ہی کامیابی کی ضمانت سمجھی جاتی ہے جب کہ دبنگ اسٹار فلموں میں کام کرنے کا معاوضہ بھی سب سے زیادہ وصول کرتے ہیں تاہم اداکاری کے بعد میزبانی کے میدان میں بھی یہ مہنگے ترین میزبان بن گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے شہرہ آفاق رئیلٹی شو’’بگ باس سیزن ‘‘ کی میزبانی کے فرائض سرانجام دیتے رہے ہیں اور’’بگ باس سیزن 9‘‘ کا ٹائٹل ’’ڈبل ٹربل‘‘ رکھا گیا ہے جس کے بعد سلو میاں نے بھی شو کی میزبانی کی فیس ڈبل ٹرپل کردی ہے اور انہوں نے شو کی ایک قسط کی میزبانی کا معاوضہ 8 کروڑ روپے طلب کیا ہے۔واضح رہے کہ سلمان خان نے’’بگ باس سیزن 8‘‘ کے لیے ایک قسط کا معاوضہ 4 کروڑ روپے وصول کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں  لاہور:دیانتدار قیادت ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔محمد سجاد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker