تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا کا 56سالہ رہائشی عجیب بیماری میں مبتلا

ٹیکسلا( ڈاکٹر سید صابر علی / نا مہ نگار ) ٹیکسلا کا 56سالہ رہائشی عجیب بیماری میں مبتلا ،چار معصوم بچوں پر مشتمل خاندان فاقوں بھری زندگی گزارنے پر مجبور ،غربت نے بدقسمت خاندان کے گھر بسیرا کر لیا ،حکومت اور فلاحی اداروں سے مدد کی اپیل ،تفصیلات کے مطابق گلستان کالونی واہ کینٹ سے ملحقہ علاقے میں قائم ایک تنگ گلی میں کرائے کے مکان میں رہنے والا 56سالہ خورشید اور اس کی بیوی اپنے چار معصوم بچو ں کے ہمراہ فاقوں کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں کشمیر سے تعلق رکھنے والے اس بدقمست خاندان کے گھر غربت نے ڈیرے جما لئے ہیں گھر کے ہر کونے سے غربت جھلکتی ہے جس کا ٹوٹا پھوٹا سامان بکھرا پڑا ہے ٹوٹی چارپائیاں اور اس کے ساتھ کھڑی وھیل چیئر اس بدقسمت گھرانے کی مجبوری اور بے کسی کی تصویر ہے میڈیا کی ٹیم نے اس بدقسمت گھرانے کا دورہ کیا تو ٹیم میں شامل ہر شخص کی آنکھیں اشکبار ہو گئیں 56سالہ خورشید جو ٹیکسلا چوک میں ریڑھی لگا کر محنت مزدوری کرتا تھا ایک عجیب سی بیماری میں مبتلا ہوگیا اس کے ہاتھ اور پاؤں کی انگلیاں آہستہ آہستہ ٹوٹ کے گرنے لگیں اور کچھ ہی عرصہ میں اس کو اپاہج بنا دیا خورشید کو لگنے والے اس عجیب سی بیماری نے اس کی زندگی کو تنگدستی اور غربت کا ایسا شکار کیا کہ وہ بستر پر لگ کر رہ گیا اور گھر میں فاقوں کی نوبت آگئی مکان کا کرایہ 2800روپے ہے جبکہ اس کے چار ننھے منے معصوم بچے اسی گھر میں موجودہ دور میں بھی لکڑیاں جمع کرکے چولھا جلاتے ہیں مگر اکثر اوقات کھانا پکانے کے لئے کچھ بھی نہیں ہوتا خورشید نے پر نم آنکھوں کے ساتھ میڈیاکی ٹیم کو بتایا کہ وہ اپنے بچوں کو ان حالات میں دیکھ نہیں پاتا اس کا دل خون کے آنسو روتاہے اس نے کہا کہ مجھے کچھ نہیں چاہئے بس اپنے ان ننھے بچوں کا بہترین مستقبل چاہئے میں نہیں چاہتا کہ میرے بچے کل بھیگ مانگ کر زندگی گزاریں میں نے کبھی کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلائے ہمیشہ رزق حلال بچوں کوکھلایا آج میرے بچے فاقوں پر مجبور ہیں میری بیماری کا علاج ہو سکتا ہے مگر میرے پاس پیسے نہیں کہ میں اپنا علاج کراؤں ہمارا کرائے کا گھر ہے میری وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف ،وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف اور دیگر فلاحی اداروں سے اپیل ہے کہ وہ میری مدد کریں ۔ تاکہ میرے بچے فاقہ کشی سے بچ سکیں اور معاشرے کے کارآمد شہری بن سکیں،

یہ بھی پڑھیں  دہشت گردی کے خلاف کراچی میں پُرامن ہڑتال کال!

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker