پاکستانتازہ ترین

بھارت کا پاک سرحدی حدودمیں حملہ،پاک فوج نے ناکام بنا دیا

imagesراول پنڈی (بیوروچیف) آج علی الصبح بھارتی فوج کی جانب سے پاکستانی سرحدی حدود اور لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بھارتی فوج کے سرحدی حملے کی تصدیق کردی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے آج صبح ضلع باغ کے علاقے حاجی پیر سیکٹر میں دراندازی کی۔ بھارتی فوجیوں کی جانب سے چیک پوسٹ سواں پترا پر حملہ کیا گیا، حملے کے نتیجے میں دو پاکستانی فوجی شدید زخمی ہوئے ہیں۔ بھارتی فوج کے حملے کے بعد پاک فوج کی جانب سے بھرپور اور جارحانہ جواب دیا گیا، جس کے بعد بھارتی فوجی اسلحہ چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ پاک فوج کی جانب سے بھر پور کارروائی  نے بھارتی حملہ پسپا کردیا گیا، جس کے بعد بھارتی فوجی بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان گزشتہ کئی سالوں سے سیز فائر کا معاہدہ ہے، تاہم تازہ واقعہ کے بعد بھارت کی جانب سے معاہدہ کی خلاف کی گئی ہے جو اقوام متحدہ کے قوانین کے بھی خلاف ہے۔ آئی ایس پی آر کے  مطابق اب بھی لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ تاہم پاک فوج نے بھارتی فوج کا حملہ ناکام بنا دیا۔

یہ بھی پڑھیں  چنیوٹ : پانامہ لیک کا شکار حکمران عوام کو بیوقوف بنارہے ہیں, سید اکمل بخاری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker