تازہ ترینعلاقائی

اسٹیل باغ چوک قصور میں تعینات ٹریفک پولیس کے اہلکاروں نے دہاڑیاں لگانا شروع کر دی

kasurمصطفی آباد/ للیانی(نامہ نگار)اسٹیل باغ چوک قصور میں تعینات ٹریفک پولیس کے اہلکاروں نے دہاڑیاں لگانا شروع کر دی۔کانسٹیبل محمد نواز چلان کاپی پکڑ کر چلان کرنے کی دھمکی دے کر دیہات سے آئے سادہ لوح عوام کو روک کر کاغذات کے بہانے فی موٹر سائیکل 100سے 200روپے جبکہ دیگر گاڑیوں سے300سے500روپے تک رشوت وصول کی جاتی ہے۔ متعدد بار شکایات کے باوجود متعلقہ حکام ان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کرتے۔محمد فاروق، محمد پرویز، محمد عمر، سرفراز بھٹی، محمد منشاء، وکیل احمد ودیگر شہریوں نے کرپٹ کانسٹیبل محمد نواز کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ: خسارے میں جانے والا ادارہ آ ج اللہ کے فضل سے منافع بخش ادارہ بن چکا ہے . وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker