بین الاقوامیتازہ ترین

مکہ المکرمہ:ہوٹل میں آگ لگنے سے 2عازمین حج زخمی

مکہ مکرمہ(ڈیسک نیوز)مکہ المکرمہ میں ہوٹل میں آگ لگنے سے دو عازمین حج جھلس کر زخمی ہوگئے۔جبکہ سول ڈیفنس نے دس ہزار سے زائد ایشیائی عازمین حج کو نکال لیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق مکہ المکرمہ کے علاقے العزیزیہ میں قائم واقع آٹھ منزلہ ہوٹل میں آگ لگی۔دیکھتے ہی دیکھتے آگ ہوٹل کے دیگر منزلوں پر پھیل گئی۔آگ کے باعث دو عازمین حج جھلس کر زخمی ہوگئے۔سول ڈیفنس کے کارکنوں نے دس سو اٹھائیس عازمین حج کو بحفاظت نکال لیا۔سول ڈیفنس کے ترجمان کرنل عبداللہ الاورابی نےمیڈیا کو بتایاکہ آگ مقامی وقت کے مطابق دوپہر بارہ بجکر تیس منٹ پر لگی۔جس سے دو ایشیائی عازمین حج جھلس کر زخمی ہوگئے۔ترجمان نے آگ سے زخمی اور متاثر ہونیوالے عازمین حج کی قومیت نہیں بتائی اور نہ ہی یہ آگ لگنے کی وجہ بتائی۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان فوج اور ملاؤں کے درمیان؍حسین حقانی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker